• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ‘ مینگو اینڈ ڈیٹس فیسٹیول کے سلسلے میں اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مینگو اینڈ ڈیٹس فیسٹیول 2026ء کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مینگو اینڈ ڈیٹس فیسٹیول 2026ءکو جنوبی پنجاب کی زرعی شناخت اجاگر کرنے کے لیے ایک منفرد اور شاندار فیسٹیول کے طور پر منعقد کیا جائے گا،فیسٹیول میں آم اور کھجور کی مختلف اقسام، ویلیو ایڈڈ مصنوعات، جدید پیداواری ٹیکنالوجیز اور زرعی کاروباری مواقعکو نمایاں کیا جائے گا، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر پلوشہ خانم، رانا آصف ٹیپو، ڈاکٹر آصف الرحمٰن اور ڈاکٹر محمد عثمان جمشید اور ڈاکٹر کاشف رزاق بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید