ملتان (سٹاف رپورٹر) تنظیم جیوے پاکستان کے مرکزی چیئرمین ایم سلیم راجہ کے زیر اہتمام سالانہ سلام یاحسینؓ کانفرنس منعقد ہوئی جس سے مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، درگاہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد زہیب گیلانی، صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید عمران الحسن گیلانی، پیر محمد عارف شاہ، تنظیم جیوے پاکستان کے مرکزی چیئرمین ایم سلیم راجہ، سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ رانا محمد فراز نون، سوشل ترقیاتی گروپ کے چیئرمین ملک محمد یوسف، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما الحاج اشرف قریشی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم الرحمان میؤ، میر احمد کامران مگسی، سید مطلوب شاہ بخار ی اور دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ نواسۂ رسولؐ کی لازوال قربانی ظالم و جابر کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، حضرت امام حسینؓ نے اپنے رفقاء کے ساتھ قربانی پیش کر کے دین اسلام کو زندہ و جاوید کر دیا،کانفرنس میں سیاسی و سماجی رہنما غلام مصطفیٰ قریشی، ملک خلیل راں، چوہدری یاسین عبدالرؤف، ملک گل بہار بھٹہ اور سید محمد علی رضوی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔