• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا، طالبات کو ہراساں کرنے پر دوطلبا کو سزائیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کی انتظامیہ نے شعبہ انگریزی میں طالبات کو ہراساں کرنے، خوف و ہراس پھیلانے اور نامناسب رویے سے متعلق شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے دو طلباکو سزائیں سنا دیں، یونیورسٹی کیلیگل برانچ کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق شعبہ انگریزی کی ڈپارٹمنٹل ڈسپلن کمیٹی نے 12 مئی، 21 مئی اور 22 مئی 2026ء کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں طالبات کی جانب سے جمع کرائی گئی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا، شکایات میں بعض طلبہ پر ہراسگی، دھمکانے، خوفزدہ کرنے اور غیر اخلاقی طرزِ عمل کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
ملتان سے مزید