ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں مسلح افراد نے مرزا بیگ سے نقدی اور تین موبائل فونز چھین لیے، اسی تھانے کی حدود سے فیض کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں حنان سے نقدی اورموبائل فون چھین لیاگیا جب کہ مسلح افراد نعمان سے نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، سیتل ماڑی کے علاقہ میں ذکی کے تین موبائل فونز چوری ہوگئے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں شاہد سے نقدی و موبائل فون چھین لیاگیا، تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد مشتاق کے گھر سے نقدی و زیوارات لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ میں شاہدہ کے گھر سے نقدی اور گھریلو سامان چوری کرلیاگیا، تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں علی کے گھر سے سامان چوری ہوگیا جب کہ فیاضکی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی، تھانہ قطب پور کے علاقہ میں نوید اور امجد کا موبائل فون چوری کرلیا گیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں سعید کے گھر سے نقدی و زیوارات چوری ہو گئے جبکہ شبیر کے گھر سے متفرق سامان چوری کر لیا گیا، تھانہ گلگشت کے علاقہ میں مظفر سے نقدی و موبائل فون چھین لیاگیا جبکہ حسین نصرت اور اشرف کے موبائل فون چوری کر لیے گئے، تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ارسلان کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ میں طاہر کا موبائل فون چوری ہوگیا۔