• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عصر حاضر میں ہنر مند افراد ہی معاشی کامیابیوں کے اصل محرک ہیں‘چیئرمین سینیٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہےکہ عصر حاضر میں ہنر مند افراد عالمی معاشی کامیابیوں کے اصل محرک ہیں، تعلیمی ڈگریوں کے ساتھ پیشہ ورانہ عملی مہارت بھی ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم) کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ آج میں جنوبی پنجاب جیسے پس ماندہ خطے سے تعلق رکھنے والے ہنر مند طلبہ کے کانووکیشن میں شریک ہوں، انہوں نے تعلیمی اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بی آئی ایس پی، بیت المال سمیت دیگر سرکاری و فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر ہنر مندی کی ترقی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ملک کے اندر اور بیرون ملک روزگار کے مواقع سے مستفید ہو سکیں،تقریب کا اختتام پر فارغ التحصیل طلبہ میں ڈگریاںاور انعامات تقسیم کیے گئے۔
ملتان سے مزید