سیکرٹری جنرل ایپکا اور دیگر رہنماؤں کی ڈائریکٹر ایکسائز کو مبارکباد

January 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان خالد جاوید سنگھیڑا، مرکزی سینئر نائب صدرمختیار احمد راٹھورنے ڈائریکٹر ایکسائز ملتان عبداللہ خان جلبانی کو ملتان ٹرانسفر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ ان کے ہمراہ سرپرست اعلیٰ میاں شوکت حسین، صدر ایپکا ایکسائز ملتان محمد نیازڈھلوں اور جنرل سیکرٹری ایپکا ایکسائز ملتان ریحان فاروق جاٹ،ممبرمجلس عاملہ عامر علی مان موجود تھے۔