مسلم آباد میں لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال

January 26, 2022

پشاور ( جنگ نیوز) اہلیان علاقہ مسلم آباد ( ر ام کشن ) نے ایک بیان میں کہاہے کہ ہمارے علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کاجینا حرام کردیا کئی کئی گھنٹوں بجلی غائب ہوتی ہے اور پھر آنے کا نام ہی نہیں لیتی ہے اہلیان علاقہ کو سخت پریشانی کا سامناہے جبکہ اکثر اوقات رات کے وقت بھی بجلی غائب ہوجاتی ہے اور گھنٹوں غائب رہتی ہے اور اکثر اوقات گھروں میں خواتین ٗ بچوں اوربوڑھوں کا سخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے اہلیان علاقہ نے کہاکہ ابھی تو سردی کا موسم ہے اور واپڈا کا یہ حال ہے آگے گرمی کا موسم آنے والا ہے توا سمیں تو بجلی ہوگی ہی نہیں اہلیان علاقہ نے واپڈا سے مطالبہ کیاہے کہ علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے بصورت دیگر اہلیان علاقہ سخت اقدام پر مجبور ہوجائینگے ۔