جنوبی پنجاب کے پارکوں میں ٹوائلٹس بلاک بنانے کا فیصلہ

January 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے پبلک پارکوں میں ٹوائلٹس بلاک بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں تمام ترقیاتی سکیموں میں ٹوائلٹس بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،ڈی جی خان میں میاواکی جنگل کے لئے زمین کی تلاش کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،انڈس ہائی وے پر 28فروری تک شجرکاری مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ملتان میں جاری سیوریج کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے ڈی جی خان ڈویژن میں جاری پی ایچ ای،پی ایچ اے اور دیگر اتھارٹیز کے منصوبوں کے جائزہ اجلاس اور ایم ڈی واسا شہزاد منیر کے ہمراہ واسا کے سیوریج منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ملک زاہد اقبال بھی موجود تھے۔