پولیس پولیومہم میں بھرپورتعاون کررہی ہے، آر پی او

January 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے کہا ہے کہ نونہالوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے محفوظ بنانے کے لیے ملتان ریجن کی پولیس بھی اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے ۔پولیس نہ صرف پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنارہی ہے بلکہ بچوں کو قطرے پلانے سے انکاری والدین کو بھی ویکسین پلانے پر آمادہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن میں سی پی او ملتان سمیت وہاڑی،خانیوال اور لودھراں اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیو مہم کے دوران پولیس کے کردار کو ذمہ داری اور احسن طریقہ سے نبھائیں۔