سپر لیگ میں سب سے زیادہ غیرملکی کرکٹرز کا تعلق انگلینڈ سے

January 28, 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان سپر لیگ انگلش کرکٹرز کیلئے صلاحیتیں آزمانے کی بہترین پلیت فارم بن گئی، لیگ میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل اسٹارز کا تعلق بھی انگلینڈ سے ہی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 10 پلیئرز پی ایس ایل کھیل چکے ہیں، جبکہ عادل رشید لیگ میں شرکت کی خواہش رکھتے ہیں، یہی نہیں بلکہ موجودہ انگلش ٹیم کے 8 ممبر ویسٹ انڈیز سے براہ راست کراچی پہنچ کر ٹورنامنٹ کا حصہ بن جائینگے۔

اس تناظر میں دیکھا جائے تو چار ماہ قبل انگلش بورڈ کا محض چار دن پر مشتمل دورئہ پاکستان ملتوی کرنا انتہائی حیران کن لگتا ہے۔

کوئی بھی یہ بات سمجھے سے یکسر قاصر ہے کہ انگلش کرکٹرز تو پاکستان میں کھیلنا محفوظ تصور کرتے ہیں لیکن بورڈ اپنی کمنٹمنٹ پوری کرنا نہیں چاہتا۔