بابا گورو نانک دیو جی سے منسوب 64ایکڑ اراضی پر کھیتی باڑی شروع

January 28, 2022

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) کرتار پور صاحب میں بابا گورو نانک دیو جی سے منسوب 64ایکڑ اراضی پر کھیتی باڑی شروع کر دی گئی ہے جس کی نگرانی پاکستان سکھ گورو دواہ پر بندھک کمیٹی اور کرتارپور کوریڈور مینجمنٹ یونٹ کریگا۔

بابا گورو نانک دیو جی ا ن زمینوں پر ہل چلاتے تھے،کرتارپور مینجمنٹ کے سربراہ محمد لطیف نے کھیتی باڑی کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں بھارت سے آئی سکھ سنگتیں بھی شریک تھیں،کھیتی باڑی سے حاصل پیدا وار سکھ یاتریوں کے لنگر بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی کا کہنا ہے کہ کرتارپور مینجمنٹ یونٹ (CEO) محمد لطیف کی سربراہی میں گورو دوارہ کر تار پور صاحب میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہےجبکہ گورو نانک دیو جی سے منسوب زمینوں پر کاشت کاری شروع ہونے پر سکھ قوم حکومت پاکستا ن کی مشکور ہے۔