ایل ڈی اے کے2 افسروں کی ترقی

January 28, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ایل ڈی اے کے2 افسروں کو ترقی دے دی گئی۔ڈائریکٹر آئی ٹی (امپلی مین ٹیشن اینڈ آپریشنز)عبدالباسط قمر اور ڈائریکٹر آئی ٹی(نیٹ ورک، سکیورٹی اینڈ سسٹم) فیصل مشتاق کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 19میں ترقی دی گئی۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے محمد نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔