حضرت صدیق اکبرؓ عقیدہ ختم نبوت کے پہلے محافظ، مظہر سعید کاظمی

January 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ادارہ تبلیغ اہل سنت پاکستان کے زیراہتمام خلیفہ اول سیدنا حضرت صدیق اکبر ؓ کے یوم وصال کے سلسلے میں اجتماع کی تیسری نشست میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اہل سنت کے سربراہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ حضرت صدیق اکبر ؓ عقیدہ ختم نبوت کے پہلے محافظ ہیں۔مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، حامد سعید کاظمی، پیر سید علی حسین شاہ،مخدوم سید ذوہیب گیلانی،خواجہ غلام محی الدین فخری، میاں آصف محمود، مفتی عبدالحمید چشتی ،علامہ محمد فاروق خان سعیدی،مفتی محمد میاں سعیدی،مولانا غلام شبیر سواگی،مولانا حق نواز سعیدی،مولانا شفیق اللہ البدری،صاحبزادہ عزیز رسول سیفی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے بھی خطاب کیا۔