رابطہ کمیٹی نے مظاہرے کے دوران تشدد کے خلاف سول لائن تھانےمیں درخواست بھجوادی

January 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ اور رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے 26جنوری کو ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرے پر تشدد کے خلاف سول لائن تھانےمیں درخواست دی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں نے پر امن احتجاج کرنے والوں پر جودہشت گردی کی ہے اس کا مقدمہ درج کیا جائے، واضح رہے کہ 26جنوری کو رات 11:30بجے درخواست جب تھانہ سول لائن میں دی گئی تو اس کو وصول نہیں کیا گیا لہٰذا ڈاک کے ذریعے روانہ کر دی گئی ہے۔