پرتھ اسکار چرز نے چوتھی بار بگ بیش لیگ جیت لی

January 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بگ بیش لیگ کے فائنل میں پرتھ اسکارچرز نےسڈنی سکسرز کو 79 رنز سے ہراکر چوتھی بار ٹائٹل جیت لیا۔ پرتھ نے6وکٹ پر171رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 92 پر ڈھیر ہوگئی۔قبل ازیں سابق کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اسٹیو اسمتھ کو ایک بار پھر بی بی ایل کھیلنے کی اجازت نہ مل سکی۔ ان کا نام فرنچائز پلےانگ فہرست میں شروع سے نہ ہونے پر مسترد کیا گیا۔ کوویڈ 19اور فٹنس مسائل سے متاثرہ سڈنی سکسرز نے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کی تیسری بار درخواست کی تھی ۔