سانحہ کیٹی بندر، وزیراعلیٰ کا 12 ماہی گیروں کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

January 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کا کیٹی بندر کے قریب کشتیاں الٹنے سے ڈوب کر ہلاک ہونے والے ماہی گیروں کیلئے مالی امداد کا اعلان۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے مقامی ایم پی اے علی حسن زرداری کی درخواست پر کیٹی بندر کے قریب کشتیاں الٹنے سے ڈوبنے والے 12 ماہی گیروں کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔