26طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی، 25کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض

January 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 52 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی اورایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر اسناد تفویض کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق26طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی، 25کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئی۔ پی ایچ ڈی کی سند حاصل کرنے والوں میں عظمیٰ قاضی (ابلاغ عامہ) مہوش سعید،رانا شہزاد قیصر(نفسیات)، شیخ محمد ذیشان اقبال(طبعیات)، عمران جمیل (عمرانیات)، عبدالرفیق(کیمیاء)،امبرین افضل(جغرافیہ)، اسد اللہ(سمندری حیاتیات)،صائمہ ظفر،صدف(سماجی بہبود)،جویریہ قادری،محمد آصف وزیر،محمد یونس(فارما کوگنوسی)،بشیر احمد،احمد یوسف بنوری،وقاص احمد خان(علوم اسلامیہ)،محمد فرحان بخاری،مریم سارا منہاس، سیدہ حورالعین(پبلک ایڈمنسٹریشن)، روش زہرا(نباتیات)،فیصل نواز(ریاضیات)،فریحہ (پروٹیومکس این سی پی)،حرا فاطمہ وسیم (شماریات)، بلال احمد خان(بائیوٹیکنالوجی) اور تحریم تاج (قانون )شامل ہیں۔ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں محمد جہانزیب،ارجمند(اسلامک لرننگ)،کنول مظفر(حیوانیات)،تحریم مجتبیٰ (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، نعمان جلیل،فیضان انصر،سحرش کنول، طلعت حنیف فاروقی(کیماء )،ہمایوں عمران عظیمی(ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)، مہر فاطمہ (ارضیات)، جویریہ وسیم(اتعلیم)،سید عبدالرحمن(اصول الدین)، فریال احمد (جینیٹکس)، سیما پروین (سندھی)، مریم (نفسیات)،نورالعین مقصود،شگفتہ ناز (بائیوٹیکنا لوجی)، راحت بی بی (شماریات)،ساجد اللہ بیگ،سید عارف حسین(جرمیات)،محمد اعتزاز ابراہیم(اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس)،عمیر اللہ خان(پبلک ایڈمنسٹریشن)،انیلا مشتاق(کلینکل نفسیات)،مریم احمد (نباتیات) اوربشریٰ شہزاد (سیاسیات)شامل ہیں جبکہ ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پراسناد حاصل کرنے والوں میں محمد الیاس خان (جغرافیہ) شامل ہیں۔