17سماج دشمن پکڑے گئے

January 29, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) 17 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا اور سبزی منڈی پولیس نے دو وارداتوں میں ملوث چار ڈاکو گرفتار کر کے مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا۔تھانہ لوہی بھیر پولیس نے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث بلا گینگ کے 4ملزمان گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ 9موبائل فونز، اسلحہ برآمد کر لیا ۔ راولپنڈی پولیس نے7جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے670 گرام چرس،ایک بوتل شراب اور3پسٹل برآمد کرلئے۔صدر واہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا۔بیگرا سکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مزید45بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔