اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے 17 اشتہاریوں سمیت 46 سماج دشمن عناصر گرفتار کر لیے ہیں ، تھانہ کوہسار پولیس نے اسلحہ کی نو ک پر لو ٹنے میں مطلوب منظم گر وہ کے علی حنظلہ اور ارسلان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ رمنا، تھا نہ شالیمار، تھا نہ گو لڑہ، تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ کھنہ، تھا نہ لو ہی بھیر اور تھا نہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے19 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو کلو گر ام چرس، 2.8کلو گر ام آ ئس، 230گر ام ہیر وئن، مختلف بور کے چھ پستول، ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران17 مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی، راولپنڈی پولیس نے 8 سماج دشمن عناصر کو گرفتارکر لیا ہے ،تھانہ بنی پولیس نے اپنی ہمشیرہ کے گھر پر قبضہ کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار کرلیا، تھانہ سٹی پولیس نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کر کے مسروقہ 70 ہزار 500 روپے، موٹر سائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ واہ کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل اور چوری کی دیگر وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،صدرواہ پولیس نے 30لیٹر شراب جبکہ مندرہ پولیس نے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے دو افراد کو گرفتارکرلیا ،الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔