صوبے میں 85 سال بعد جیل اصلاحات کی گئی ہیں ، راجہ بشارت

January 29, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صوبے میں 85 سال بعد جیل اصلاحات کی گئی ہیں جن سے عوامی سطح پر آگاہی کی ضرورت ہے۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے وکلا کی تنظیم کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جیل ریفارمز اور حقوق نسواں پر کافی کام ہوا ہے۔