آغاعمر بنگلزئی کی سوئی ڈیرہ بگٹی بم دھماکے کی مذمت

January 29, 2022

کوئٹہ(پ ر)سابق نگران وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے سوئی ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اس قسم کے بزدلانہ حملے کرکے فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے اور ہمارےشہید اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔