ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کوگولی مارکرزخمی کردیا

January 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پرڈاکووں نے نوجوان کوگولی مارکرزخمی کردیا نشترہسپتال منتقل کیاگیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پورکے علاقے بستی لنگڑیال کارہائشی اپنی اپلائید فار موٹرسائیکل پرسوارہوکر گھر جارہاتھا کہ راستے مین دونامعلوم ڈاکووں نے روک کر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے پرڈاکونے گولی مار کر زخمی کردیا اور لوگوں کے جمع ہونے پربغیر کچھ چھینے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پرپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی حالت میں نشترہسپتال علاج معالجہ کے لئے داخل کروایاگیا اورملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔