سیدنا صدیق اکبر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے یوم وفات پر واک کا اہتمام

January 29, 2022

پشاور(جنگ نیوز)جامعہ خلفاء راشدین للبنین والبنات اور اہلسنت والجماعت ٹاؤن ٹو کے زیر اہتمام سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے یوم وفات پر واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کی قیادت قائد پشاور مفتی نجیب اللہ فاروقی نے کی۔ واک میں اہلسنت والجماعت پشاور کے جنرل سیکرٹری بابو معاویہ صدر ٹاؤن ٹو الیاس زین فاروقی اور مہتمم مدرسہ خلفائے راشدین قاری کاشف سمیت کارکنان اور بچوں نے خاص طور پر شرکت کی اور اور یہ واک خاص طور پر بچوں کےلیے منعقد کی گئی اس موقع پرشرکا نے حضرت ابوبکر صدیق کی زندگی کے مختلف پہلووں پر رشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں اپنی نسلوں کو اپنے صحابہ کرام کے حوالے سے آگاہ رکھنا چاہیے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ یوم اکبر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو سرکاری سطح پر منایا جائے اور سرکاری چھٹی کا مطالبہ بھی کیا۔