خیرپور: میٹرک کے مقتول طالبعلم سمیرسپڑیو کی آبائی قبرستان میں تدفین

March 28, 2022

خیرپور(بیورورپورٹ) گوٹھ پلیجا میں بے دردی سے قتل کیے جانے والے میٹرک کے طالب علم سمیر علی سپڑیو کوآبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ اور تدفین میں علاقے کے بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے مقتول طالب علم کے گھر سے جنازہ اٹھنے پر کہرام مچ گیا جبکہ پورا گاؤں سوگوار ہو گیا طالب علم سمیر علی سپڑیو کو دو روز قبل کسی شخص نے فون کر کے ان کو گھر سے باہر آنے کے لیے کہا بعد ازاں اس کو کچھ فاصلے پر لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کیا فائرنگ کی آواز پر بچے کے والدین جائے وقوع پر پہنچے تو ان کو سمیر کی خون میں لت پت لاش ملی مقتول طالب علم سمیر علی سپڑیو گورنمنٹ ہائی اسکول احمد پور کا دسویں جماعت کا طالب علم تھا ان کی نماز جنازہ بھی ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر ادا کی گئی بعد ازاں اس کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا پولیس کے مطابق طالب علم کے قتل کے واقعے میں ملوث ایک مرکزی ملزم سراج شیخ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان نے سمیر کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے تاہم واقعے کی انکوائری کی جا رہی ہے ۔