خواتین کا مکان پر قبضے کی کوشش کیخلاف احتجاج

March 28, 2022

سکھر (بیورو رپورٹ) شالیمار کی رہائشی خواتین نے مکان پر مبینہ قبضے کی کوشش کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شامل خالدہ بی بی، مدیحہ، کوثر، انعم ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ایک مکان خریدا، جس پر اب دیگر لوگ حق ملکیت کا دعوی کررہے ہیں اور ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، اعلیٰ پولیس افسران سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔