گریمی ایوارڈز جیتنے پر عروج آفتاب نے اپنے تاثرات شیئر کر دیئے

April 04, 2022

پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کا اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔

گزشتہ روز گریمی ایوارڈز کے سلسلے میں ہونے والی سالانہ 64ویں تقریب میں عروج آفتاب نے میدان مار کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

عروج آفتاب کو اُن کے گائے ہوئے گانے ’محبت‘ پر بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

عروج آفتاب کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اس تقریب کی چند تصویریں اور اپنے تاثرات شیئر کیے گئے ہیں۔

عروج آفتاب کی اس پوسٹ میں اُنہیں بین الاقوامی، نامور گلوکاروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

عروج آفتاب کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں گریمی ایوارڈز کی تقریب اور اس خوبصورت شام سے متعلق کہنا ہے کہ ’اوہ میرے خدایا، مجھے اس لمحے پر اور اس انڈسٹری پر فخر ہے، آج رات ہم نے بطور ایک گروہ موسیقی کو ایک ساتھ منایا ہے، ہم اس انڈسٹری میں جیسا بھی میوزک بنا رہے ہیں ہم سب اُس پر خوش ہیں۔‘

عروج آفتاب کی جانب سے اپنی اس پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ اور اپنے ساتھ ایوارڈز جیتنے والے فنکاروں کو مبارکباد بھی دی گئی ہے۔