سابقہ حکومت نے قوم کو مسائل میں الجھائے رکھا، خور شید احمد شاہ

May 09, 2022

پنوعا قل (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور آبی وسائل کے وفاقی وزیر سید خور شید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے اپنے دور حکومت میں ملک اور قوم کو مسائل میں الجھائے رکھا انہوں نے جو وعدے عوام سے کئے تھے وہ پورے کر نے میں بر ی طرح ناکام رہے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بد حالی کے سواء کچھ نہیں دیا رمضان المبارک کا مہینہ رواداری،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے یہ بات انہوں نے یونین کونسل کے سابقہ ناظم مرحوم گلزار شیخ کے بیٹے واجد گلزار شیخ،آصف گلزار شیخ کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی اس موقع پر ڈاکٹر آفتاب حسین سومرو،سلیم غنی کلوڑ،ایڈ ووکیٹ غلام قادر شیخ،سابقہ ناظم شبیر احمد شیخ،سابقہ ناظم حاجی علی گل خان مہر،انجینئر منظور احمد سومرو،رشید احمد کورائی،این ڈی خان چاچڑ،سید رکھیل شاہ، عبدالرزاق عرف وکیل خان دھاریجو، سید بشارت شاہ، میاں عابد انڈ ھڑ، ٹاؤن کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر قمر الزمان انڈ ھڑ،عمران شیخ و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کے مسائل حل ہوں اور ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد پارٹی ہے جو عوام کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔