25 موٹرسائیکلیں 2 رکشے تحویل میں، مختلف حادثات و واقعات میں 6 افراد ہلاک، 15 زخمی، گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر

May 15, 2022

خیرپور+ اسلام کوٹ+ قبوسعیدخان (بیورو رپورٹ + نا مہ نگاران) 25 موٹر سائیکلیں ,2 رکشے تحویل میں، مختلف حادثات وواقعات میں 6 افراد ہلاک، 15ز خمی ،گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خیرپور کوٹ لالو میں خاصخیلی برادری کے دو گروپوں میں مسلح تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں کوڑو خاصخیلی ، اختر علی، امان علی، کریم بخش، امتیاز علی، محمد نواز ، خالدہ بی بی اور دیگر شامل ہیں زخمیوں کو تعلقہ اسپتال فیض گنج پہنچایا گیا دونوں گروپوں میں جھگڑا اراضی کے تنازع پر ہوا۔اسلام کوٹ 11سالہ لڑکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل،واقعہ نواحی گائوں نئوں تڑ میں پیش آیا، جہاں 11سالہ لڑکے کی جھاڑیوں سے لاش برآمد ہوئی ہے۔نامعلوم ملزمان مبینہ زیادتی کے بعد گیارہ سالہ چگن کولہی کو تشدد کرنے اور قتل کرنے کے بعد لاش پھینک کر فرار ہو گئے۔ورثا ء کے مطابق بچے کے گھر نہ آنے پر انہوں نے تلاش شروع کی تو جھاڑیوں میں دبائی ہوئی لاش ملی۔اطلاع پر اسلام کوٹ پولیس نے لاش کو تعلقہ اسپتال لایا جہاں ہر پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ڈاکٹر کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا شک ظاہر کیا گیا ہے۔تاہم بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے اور ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے۔دوسری جانب کوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا تھا۔ قبو سعید خان انڈس ہائی وے پر دو مختلف حادثات میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق 5 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شہدادکوٹ کے قریب نصیر آباد، وگن انڈس ہائی وے پر کار اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جاں بحق ہونے والوں میں اربیلی خاتون اور اس کی 6 سال کی بیٹی کائنات سولنگی شامل ہے دوسرے حادثے میں کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 21 سالہ مور خان جاں بحق ہوگیا ہے حدود کی پولیس نے مسافر کوچ کار اور رکشہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈگری گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر۔ موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔ ڈگری سب ڈویژن کے شہر نوکوٹ کے بائی پاس پر گاڑی کی ٹکر لگنے سے 14 سالا عرفان چانڈیو ولد انور چانڈیو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ نوکوٹ پولیس نے لاش کو رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا۔ جہاں قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے مزدا گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ جبکہ مزدا کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ حب ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی سربراہی میں ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی ، ایس ایچ او ساکران نبی بخش رونجھو ، ایس ایچ او ہائیٹ عبدالحکیم رونجھو، انچارج سی آئی آے ساکران عبدالحق موسیانی نے ساکران کے بدنام زمانہ چیکو باغ میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کی پولیس کے پہنچتے ہی پولیس پر فائرنگ پولیس نے جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلہ کے بعد پولیس چیکو باغ کے اندر جانے میں کامیاب ہوگئی پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیا جبکہ ایک عدد ٹی ٹی پسٹل بمعہ راونڈ ، ایک سیمی رائفل، 4 کلو چرس، 200 گرام آئس، 1000 گرام ہیروئن، 60 گرام افیون، 300گرام کرسٹال برآمد کرلیجبکہ کراچی اور حب سے چوری کی گئی 25 موٹر سائیکلیں اور 2 رکشے تحویل میں لے لئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔