سینئر صحافی فہد حسین کی بطور معاون خصوصی تعیناتی، نوٹی فکیشن جاری

May 15, 2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد سینئر صحافی اور سیاسی تجزیہ کار فہد حسین کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ فہد حسین کی تعیناتی 1973 کے رولز آف بزنس کے ضابطے(6) 4 کے مطابق کی گئی ہے، فہد حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا اورفہد حسین کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا۔ـوزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے میں نو منتخب معاون خصوصی کے پورٹ فولیو کے حوالے سے کوئی تفصیلات درج نہیں کی گئیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے فہد حسین کو کوئی قلمدان نہیں دیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی تعداد بڑھ کر 5 ہوگئی ہے۔