مختلف علاقوں سے لڑکیوں اوربچوں سمیت 18افراداغواء

May 15, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے لڑکیوں اوربچوں سمیت 16افرادجب کہ اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے دولڑکیاں اغوا ہوگئیں ،تھانہ گنج منڈی کو طاہر شہزاد نے بتایا کہ اس کی بیوی (س) بی بی کو کوئی اغواء کر کے لے گیا ۔تھانہ صادق آبادکو محمدپرویز نے بتایاکہ کسی نے اس کی بیٹی (الف) عمر17 سال کو ،تھانہ صادق آبادکورحیم داد خان نے بتایا کہ کسی نے اس کے کزن فیروز کو اغواء کرلیا۔تھانہ صادق آبادکو محمد بلال بھٹی نے بتایاکہ اس کی بیوی (ن) کو مدعی کی سالیوں نصرت ،شمائلہ نے ملی بھگت کر کے اپنی سہیلی ثناء اور نامعلوم اشخاص کے ذریعےاغواء کرلیا۔تھانہ صادق آبادکو محمد ضیاب نے بتایا کہ اس کی بیوی(ش)عمر26 سال اغواء ہو گئی ۔تھانہ ائرپورٹ کو اقبال محمود نے بتایا کہ اس کی بیوی (الف) ، تین بچے اسماعیل، (ز)، (ع ) 9ہزار روپے جیب سے نکال کر کہیں چلے گئے ہیں ،تھانہ واہ کینٹ کو شاہ نوازخان نے بتایا کہ اس کی 15 سالہ بیٹی (الف) 9 بجے صبح گھر سے نکلی اور واپس نہ آئی ۔تھانہ گوجرخان کو صیام فیاض نے بتایاکہ مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیوی (ر) اور میرے بیٹے علی رضا کو اسد نے اغواء کر لیا ۔ تھانہ چونترہ کو ارم بی بی نے بتایا کہ سائلہ کی شادی طیب عباس (عرف مانی شاہ) سے ہوئی ۔سائلہ کے 4 بچے ہیں۔گھریلو نا چاقیو ں پر سائلہ نے فیملی کورٹ میں خلع کا کیس دائر کر رکھا ہے میرے دوبچے علی اقدس اور (ف )جو سائلہ کے زیر کفالت ہیں انہیں طیب عباس اپنے بھائیوں کے ہمراہ اغواکرکے لے گیا۔تھانہ کلرسیداں کو منیر احمد نے بتایاکہ اس کی دختر(الف) عمر 19 سال کومحمد ادریس نے اغواء کر لیا۔تھانہ مری کو محمد ارباب عباسی نے بتایا کہ سائل کی چھوٹی بیٹی (ص) کوکسی نےاغواکرلیا۔تھانہ مری کو ارشد محمود نے بتایاکہ اس کی بیٹی (م)کوعماد طارق او ر سہیل طارق نے اغواکرلیا اور رقم اور زیورات چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ سہالہ کوتسنیم نسرین نے بتایاکہ اس کی بیٹی (م)عمر18سال جو یونیورسٹی کی طالبہ ہے کو کسی نے اغواکرلیا۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کو تعظیم بی بی نے بتایاکہ اس کی16 سالہ بیٹی (الف) کو میرے بھائی محمدسلیم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا۔