اٹالین ٹینس ٹائٹل جوکووچ کے قبضے میں، ریکارڈ 38 ویں ماسٹرز فتح

May 16, 2022

روم (نیوز ایجنسیز) عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا، یہ ان کی ریکارڈ 38 ویں ماسٹرز ٹرافی ہے۔ فائنل میں انہوں نے یونان سے تعلق رکھنے والے اسٹیفانو سٹسپاس کو اسٹریٹس سیٹس میں زیر کیا۔ جوکووچ نے فائنل تک پہنچنے کے دوران ایک بھی سیٹ نہیں ہارا۔ اس سے قبل انہوں نے سیمی فائنل میں کاسپر روڈ کو مات دی تھی، یہ ان کی سنگلز میں 1000ویں فتح ہے۔ وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ دریں اثنا خواتین سنگلز کے فائنل میں ایگا شیوائیتک نے تیونس کی انس جابر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔