ایسوسی ایشن آف فارمر آئی جیز پولیس کانفرنس‘ عہدیداروں کا انتخاب

May 16, 2022

اسلام آباد (جنگ نیوز) ایسوسی ایشن آف فارمر انسپکٹرز جنرل آف پولیس کی چھٹی سالانہ کانفرنس ہوئی۔ صدارت صدر اے ایف آئی جی پی افتخار رشید اور دل جان خان نے کی جبکہ کمال الدین ٹیپو‘ اکبر ناصر خان نے رپورٹ پیش کی۔ سیف سٹی کے عاصم جاسرا‘ ایس پی عرفان الحق‘ ایس پی آمنہ بیگ‘ اے ڈی جی امیگریشن ایف آئی اے اشرف زبیر صدیق‘ موٹر وے پولیس کے ایس ایس پی شیخ حسین‘ ڈائریکٹر این پی بی ثاقب سلطان المحمود‘ سابق آئی جی پی سعود مرزا نے بریفنگ دی۔ کانفرنس کے بعد انتخابات ہوئے جن میں متفقہ طور پر افضل علی شگری صدر‘ شاہد ندیم بلوچ نائب صدر‘ ڈاکٹر سید کلیم امام جنرل سیکرٹری‘ ایگزیکٹو کمیٹی میں کمال الدین ٹیپو، ڈاکٹر مجیب الرحمان خان، ڈاکٹر نعیم خان اور طارق مسعود یاسین منتخب ہوئے۔ مقررین نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بہتر ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔