عامر لیاقت کو پہلی اہلیہ کے پاؤں پکڑ کر معافی مانگنے کا مشورہ

May 16, 2022

فائل فوٹو

ڈراموں پر تجزیہ دینے والی لبنیٰ فریاد المعروف اماں نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ سے معافی مانگنے کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ روز عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 52 منٹ سے زائد کا ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے اپنی تینوں بیویوں دانیہ، طوبیٰ اور بشریٰ سمیت دونوں بچوں اور پوری قوم سے معافی مانگی تھی۔

اس ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے تو وہیں لبنیٰ فریاد بھی خاموش نہ رہ سکیں اور عامر لیاقت کو مشورہ دے ڈالا۔

لبنیٰ فریاد نے عامر لیاقت حسین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ابھی بھی وقت ہے اگر اور ذلت تکلیف سے بچنا چاہتے ہو تو جاؤ بشریٰ کے پاؤں پکڑ کر معافی مانگو۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اگر بشریٰ نے معاف کردیا تو شاید اللّہ بھی تمہیں معاف کردے ورنہ رسوائی ذلت تمہارے نصیب میں لکھ دی گئی ہے۔‘

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس جس کا دل دُکھایا ہے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں، مجھے معاف کر دیجیے گا۔‘

موجودہ اور سابقہ بیویوں سے حوالے سے عامر لیاقت نے لکھا تھا کہ ’میں نے جذباتی کیفیت میں اپنی اہلیہ دانیہ کو کچھ بھلا بُرا کہا ہے، آپ نہ کہیے گا وہ ابھی چھوٹی ہے اور نہ کوئی اسے گرفتار کرے اور نہ پریشان کیونکہ میں نے تکلیف میں گرفتاری کی بات کہہ دی تھی۔‘

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’اللّٰہ دانیہ، بشریٰ، طوبیٰ، احمد اور دعا کو سلامت رکھے سرفراز فرمائے، بشریٰ مزید اپنی تعلیم اور علم میں ستارہ بن کر چمکیں اور طوبی تو ماشاءاللّہ ستارہ بن ہی چکی ہیں، دعا اس ملک کی بہترین آرٹسٹ بننے جا رہی ہے اور احمد جیسا ذہین انجینئر پاکستان کو جلد ملنے والا ہے۔‘