محمد حسنین کا دوسرا بایو میکنیک ٹیسٹ

May 17, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کو فاسٹ بولر محمد حسنین کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد کوچز مشاورت کے بعد باقاعدہ ٹیسٹ کیلئےآئی سی سی سے رابطہ کیا جائے گا ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور میں لمس لیبارٹری میں محمد حسنین کا پہلا ٹیسٹ غیر سرکاری ٹیسٹ کرایا گیا۔ ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد کے اندر پایا گیا تھا۔ دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ کے نتیجے کا انتطارہے۔ پی سی بی نے عمر رشید کی نگرانی میں بائیومکینکس ٹیسٹ میں محمد حسنین کا ایکشن بھی تبدیل کرایا ہے۔ان کا بگ بیش لیگ میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔