فائیو اے سائیڈ ایونٹ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

May 17, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں فائیواے سائیڈ ہاکی کیلئے پاکستان کی 10 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تنظیم الحسن قیادت کریں گے۔ دس رکنی اسکواڈ میں وقار یونس گول کیپر،احتشام اسلم، عقیل احمد، محمد مرتضی یعقوب، تعظیم الحسن کپتان، ارشد لیاقت ،حسان امین ،ابوزر، عبدالرحمن اور محمد شاہ زیب شامل ہیں