مواچھ گوٹھ، گھر کی چھت گرنے سے نوجوان ملبے تلے دب کر جاں بحق

May 17, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن اور لیاقت آباد میں چھت گرنے اور چھت سے گر کر 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کی حدود بلدیہ نمبر2مواچھ گوٹھ میں گھر کی چھت گرنے سے نوجوان ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش ملبے سے نکال کر سول اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت25سالہ عابد ولد عبدالستار کے نام سے کی گئی ۔لیاقت آباد نمبر 7میں گھر کی چھت سے کرایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی سپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر چل دم تور گیا،متوفی کی شناخت 55سالہ محمد عارف ولد محمد ظہیر کے نام سے ہوئی ہے۔