مردان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 9 خطرناک دہشت گرد گرفتار

May 17, 2022

مردان(نمائندہ جنگ)محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی اہم کاروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، تحریک طالبان پاکستان کے 09اہم دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی خفیہ اطلاع پر کارروائی، دہشت گرد وں کے قبضہ سے2عدد خود کش جیکٹ، ایک عد د کلاشنکوف بمعہ 3عدد میگزین ،ایک ضرب پستول 9MM دو عدد ہینڈ گرینڈ ،4عدد راکٹ لانچر گولے اور بارودی مواد برآمد، دہشت گرد مجرم اشتہاری محب اللہ ،احسان اللہ دہشت گردی کے اہم مقدمات میں سی ٹی ڈی مردان ریجن کو مطلوب تھے۔ محکمہ انسداد دہسشتگردی مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کی 8/9 دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے ضلع مہمند میں تشکیل کی صورت میں موجود ہے ۔ خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 9دہشتگردوں کو قابو کرکے جن میں مجرمان اشتہاری محب اللہ ،احسان اللہ پسران سیف الرحمن ساکنان مہمند جو کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو دہشت گردی کےمقدمات میں مطلوب تھے۔