طالبہ سے زیادتی کے ملزم سمیت متعدد اشتہاری گرفتار

May 17, 2022

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے بہترین حکمت عملی سے قتل، اندھے قتل کے مقدمات کو ٹریس کر کے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار، طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم سمیت ڈکیت گینگز اور اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔اِن خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد سرفراز ورک نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انویسٹی گیشن پولیس لوئر مال نے پولیس کانسٹیبل اور اس کے دوست کو قتل کرنیوالے ملزم عدنان عرف دانو کوانٹرپول کے ذریعے12سال بعد گرفتار کر لیا ہے۔