30 احتساب عدالتوں کی معیاد میں ایک بار پھر توسیع کیلئے کوششیں

May 17, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) معلوم ہوا ہے کہ تیس نئی احتساب عدالتوں کی معیاد میں ایک بار پھر توسیع کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ سابق چیف جسٹس کے حکم پر ملک میں احتساب کے نظام کو موثر بنانے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ برس صدارتی آرڈننس کے ذریعے تیس نئی عدالتوں کے قیام کی منظوری دی تھی جس کیلئے ان عدالتوں کے ججز کی تنخواہوں میں دو گنا اضافے سمیت دیگر مراعات بڑھائی گئیں، اس ضمن میں چھ اکتوبر 2021کو 120روز کیلئے جاری ہونیوالے صدارتی آرڈیننس کی پہلی مدت رواں برس دو فروری کو مکمل