محکمہ صحت کے افسران کے ہسپتالوں اور مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ کیلئے دورے

May 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب کی ہدایات مختلف اضلاع کے ہسپتالوں اور مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب کے افسران نے دورے کئے، افسران نے فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات اور دیگر امور کا جائزہ لیا، سیکشن آفیسر ذوالقرنین سلیم وٹو نے ضلع بہاولنگر، سیکشن افسر ڈاکٹر جبران خلیل نے ضلع راجن پور کنسلٹنٹ سحرش زارا نے ضلع بہاولپور اور بہاولنگر، راجن پور اور خانیوال کے چیف ایگزیکٹیو افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں ہسپتالوں اور مراکز صحت میں میڈیکل وپیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی و فراہمی، صفائی و ہارٹیکلچر کی صورتحال، انفراسٹرکچر کی حالت اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہسپتالوں، مراکز صحت اور ڈسپنسریوں میں لوگوں کو علاج معالجہ کی بہترین اور بروقت سہولیات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔