پٹرولیم مصنوعات، سبسڈی ریکارڈ سطح پر

May 17, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پیٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی کا حجم رکارڈ سطح پر پہنچ گیا- سبسڈی تہتر روپے چار پیسے سے بڑھ کر چھیاسی روپے اکہتر پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق 16مئی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 73روپے چار پیسے سے بڑھ کر86 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی-

پیٹرول پر سبسڈی29روپے 60پیسے سے بڑھ کر47روپے دو پیسے-لائٹ ڈیزل آئل پر سبسڈی 64 روپے70 پیسے سے بڑھ کر67روپے 84پیسے اور مٹی کے تیل پر سبسڈی 43روپے 16 پیسے سے بڑھ کر51 روپے 83 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔