وہاب بھی کنڈیشننگ کیمپ میں شامل

May 18, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کنڈیشننگ کیمپ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی شمولیت اختیار کر لی ہے۔وہاب ریاض دو سال سے پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کو ان کی درخواست پر کیمپ کے پہلے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے۔