خواتین کرکٹ کیمپ، پریکٹس میچ میں منیبہ علی کی سنچری

May 18, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کا کیمپ کراچی میں جاری ہے۔منگل کوگرین اور وائٹس کے درمیان انٹر اسکواڈ میچ سائوتھ اینڈ کلب میں کھیلا گیا۔پاکستان گرین نے یہ میچ دس وکٹ سے جیت لیا۔وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 215رنز بنائے جواب میں منیبہ علی نے 105اور عائشہ ظفر نے84رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلوادی۔بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں سدرہ امین پریس کانفرنس کریں گی۔