ایک سال کی سزا کیخلاف ملزم کی اپیل منظور، سزا کالعدم

May 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے فورتھ شیڈیول کی خلاف ورزی پر ایک سال کی سزا کے خلاف ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ملزم محمد عاصم عرف ٹیپو کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ پراسکیوشن ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، ملزم کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔