ایڈیشنل آئی جی کراچی نے 3 ایس ایچ اوز کو عہدے سے ہٹاکر ہیڈکوارٹر بی کمپنی بھیج دیا

May 18, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نااہل، بد عنوان اورر اختیارات سے تجاوز کر نے والے تھانیداروں کےخلاف ڈنڈا اٹھا ہی لیا 3 ایس ایچ اوز کو عہدے سے سے ہٹا کر ہیڈ کواٹر بی کمپنی میں بھیج دیا گیا ،جن میں ایس ایچ او بلال کالونی نواز بروہی ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن ایاز خان،ایس ایچ او جیکسن ارشد جنجوعہ شامل ہیں ،پولیس ذرائع کے مطابق دیگر ایس ایچ اوز کے تبادلےبھی متوقع ہیں ۔