عمران خان احسان فراموش،کسی سے مخلص نہیں، مصطفیٰ کمال

May 18, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان احسان فراموش اور کسی سے مخلص نہیں۔ پاکستان کے جن اداروں نے عمران خان کی ناقابلِ یقین حد تک حمایت کی، انہیں قوم کے سامنے صادق اور امین بنا کر پیش کیا، وہ حکومت ختم ہوتے ہی جانور اور غدار ہوگئے۔ اپنی حکومت گرنے پر امریکہ مخالف بیانیہ بنانے والے عمران خان جب امریکہ گئے تو ڈونلڈ ٹرمپ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے خصوصی تعاون جتا کر اس پر شاباش لیتے رہے، جبکہ ملک کے اندر قوم سے جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ تو ہماری جنگ ہی نہیں تھی، عافیہ صدیقی اس امت اور قوم کی بیٹی ہے جسکے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے عمران خان کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا۔ میاں صاحب آپکی بھی بیٹی ہے جو سیاست کررہی ہے۔ زرداری صاحب آپکی بھی بیٹی ہے، بلاول صاحب آپ وزیر خارجہ ہیں، آپکی بھی بہنیں ہیں، حکومت آپ کے ہاتھ میں ہے، عافیہ صدیقی کو رہا کرانا آپ سب پر واجب ہے۔جب افغانستان کی جنگ ختم ہوگئی معاہدے طے پاگئے، افغانستان نے اپنے قیدی رہا کروا لیے، امریکی اپنے قیدی رہا کروا کر لے گئے، پھر عافیہ کا کیا قصور تھا۔