عمران معاشی تباہی، مہنگائی پر عوامی مجرم، جواب دینا پڑیگا، مریم اورنگزیب

May 18, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان معاشی تباہی، مہنگائی اور بے روزگاری پر عوامی مجرم ہیں، انہیں جواب دینا پڑے گا،پی ٹی آئی دورمیں 60لاکھ افراد بیروزگار ،2کروڑ افراد غربت کی لکیرسے نیچے چلےگئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تماشا کر کے اور جھوٹ بول کر عوام پر جو ظلم کیا، اس کے جواب سے وہ بھاگ نہیں سکتے۔ 2018ء میں مسلم لیگ (ن) اور 2022ء میں پی ٹی آئی کے دور حکومت کے دوران ملکی ترقی کے حوالے سے اعداد و شمار کا چارٹ بھی شیئر کیا۔