منحرف ارکان کے حوالے سے سپریم کورٹ کافیصلہ تاریخ ساز ہے،محمود الرشید

May 18, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے تاریخ ساز قرار دیا ہے میاں محمود الرشید نے کہا کہ منحرف ارکان کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک میں جمہوری روایات کومستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور آئندہ کسی رکن کو اپنی پارٹی کے فیصلے سے انحراف کرنے کی جرات نہیں ہوگی ۔