نیشنل سینئرز اینڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ

May 19, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل سینئرز اینڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں مراد خان اور عقیل شبیر نے عباد سروراور محمد علی کو7-9سے شکست دیدی۔ 35پلس ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں شعیب انیس اور شیر احمد نے ونود داس اور علی امام کوشکست دی۔ جونیئرز انڈر18سنگلزمیں اسد زمان نے سویم مکیش ، انڈر 16سنگلزمیں حاذق اریجو نے احسن احمد، انڈر 16سنگلز کوارٹر اسد زمان نے تیمور انصاری کو، بلال اکرام نے کاظم گھی والا کوشکست دیدی۔