بنگلہ دیش 465 پر آؤٹ، مشفق کی بھی سنچری

May 19, 2022

چٹوگرام (جنگ نیوز) بنگلادیش کے وکٹ کیپربیٹر مشفق الرحیم نے5ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے، یہ سنگ میل عبور کرنے والے وہ پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر ہیں۔ مشفق نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنے 81ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا، وہ105رنز بناکر آئوٹ ہوئے،لٹن داس نے 88کی اننگز کھیلی۔ ہوم سائیڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 465رنز اسکور کیے۔ جواب میں سری لنکا نے کھیل ختم ہونے تک 39رنز پر دو وکٹ کھودیے تھے۔ اسے ابھی مزید 29رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔